.فرانس کے صدر فرانسوااولاند تین روزہ دورے پر بھارت کے شہر چندی گڑھ پہنچ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تین روزہ دورے کے دوران ، باہمی امور کے علاوہ تجارتی معاہدوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔روانگی سے
قبل میڈیا سے گفتگو میں فرانسواا ولاند کا کہنا تھا کہ بھارت اور فرانس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان رافیل طیارے کا معاہدہ زیر غور ہے لیکن کچھ نکات پر اب بھی مذاکرت کی ضرورت ہے ،فرانسیسی صدر 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی بھی ہونگے